Search
Close this search box.

ٹمبرمارکیٹ میں کے الیکٹرک کے عملے کی پٹائی، "بلوں کی ادائیگی کے بغیر بجلی کی فراہمی میں بہتری نہیں آسکتی”، ترجمان کے الیکٹرک کا ردعمل

کراچی میں ٹمبرمارکیٹ میں بجلی کے کنکشن کاٹنے جانے والے عملے کو تاجروں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا اور کے الیکٹرک کے عملے کی پٹائی کردی۔

کراچی میں ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے کے الیکٹرک کے عملے کی پٹائی لگادی، عملے پر تاجروں نے تھپڑوں کی بارش کر دی۔ 

تاجر رہنما کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ جمپر اور میٹر اتارنے آئے تھے، بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے اور ہم تحریری طور پر کے الیکٹرک کو آگاہ کرچکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک عملے کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں تھا، جمپر اور میٹر اتارنا بلا جواز ہے۔ 

تاجروں کے عمل پر کے الیکٹرک کے ترجمان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کسی بھی ادارے کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ قابل مذمت ہے۔

کے الیکٹرک قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے اور قانونی کارروائی بھی کرے گا۔ ٹمبر مارکیٹ کے عہدے داروں کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ 

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بجلی کی قیمتوں کا تعین نہیں کرتا حکومت پاکستان اور نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں تعین کی جاتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے کے الیکٹرک یا کسی بھی ڈسٹری بیوٹر کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کا عملہ نادہندگان کی بجلی منقطع کرنے گیا تھا۔ جب تک بجلی چوری، اور بلوں کی ادائیگی کے بغیر متواتر بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔ 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں