Search
Close this search box.

ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ روانہ

 پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثناء کی قیادت میں جمعہ کی شب کراچی سے براستہ دبئی ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ قومی ویمن ٹیم  اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

ہانگ کانگ روانگی سے قبل چودہ رکنی ٹیم اور چار ریزرو کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں منعقدہ پندرہ روزہ کیمپ میں حصہ لیا جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مختلف پہلوؤں کے مطابق ٹریننگ کرائی۔ 

پلیئرز نے کیمپ میں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اسٹرائیکرز کے نام سے پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا جس سے پلیئرز کو میچ پریکٹس حاصل ہوئی۔

کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹیم کا تربیتی کیمپ بہت مفید ثابت رہا اور اس سے ٹیم کی تیاری میں مضبوط بنیاد رکھنے میں مدد ملی ہے۔انہیں امید ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں جو کچھ سیکھا ہے وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا۔ آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ اے میں میزبان ہانگ کانگ، بھارت اے اور نیپال کے ساتھ ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ تیرہ جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ پندرہ جون کو اس کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا جبکہ سترہ جون کو اس کے مقابل بھارت اے کی ٹیم ہوگی۔

ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو انیس جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اکیس جون کو ہوگا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں