Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وفاقی وزیر صحت کی عوام کو عیدالضحٰی پر ماسک کے لازمی استعمال کی تلقین

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عوام کو تلقین کی ہے کہ کورونا کے پیش نظر عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

 

 کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا  کہ کورونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این  سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے اور کورونا وائرس کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

 

وزیرصحت نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔

 

واضح رہے ملک میں گزشتہ چند روز میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 694 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.93 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

 

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 640 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جمعرات کے روز کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم اسپتالوں میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں میں سے 101 کی حالت تشویشناک ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement