Search
Close this search box.

وفاقی وزیر ریلوےکا 10 نئی ٹرینیں چلانےکا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے مزید10 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل سے سیالکوٹ اور وزیر آباد کے درمیان شاہین ٹرین بھی شروع ہوجائے گی۔ 10 نومبر سے کوئٹہ چمن کے درمیان چمن ایکسپریس ٹرین بھی شروع ہوجائے گی جو روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10 نومبر سے سکھر اور کوٹری کے درمیان موہنجواداڑو ایکسپریس کو بھی بحال کیا جارہا ہے۔ 30 نومبر سے راولپنڈی اور کوہاٹ کے درمیان چلنے والی کوہاٹ ایکسپریس کو بھی بحال کررہے ہیں اسی طرح راولپنڈی لاہور کے درمیان سہ پہر4بجکر 30 منٹ پر چلنے والی ریل کار کو بھی بحال کیا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین اور نئی ٹرینیں جن کے ٹینڈر 12 نومبر سے کھل رہے ہیں جن میں راوی ایکسپریس، وارث شاہ ایکسپریس اور ماروی پسنجر کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیویٹائز کرنے جارہے ہیں۔ اس طرح ہماری 15 سے 20 ٹرینیں پرائیویٹائز ہوجائیں گی ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شیپ کلب کا ٹینڈر بھی قریب ہے اس کو بھی جلد سے جلد کرنے کا کہا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں