Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلی سندھ کی ملیرایکسپریس وے کا کام تیز کرنے اور کام والے مقامات پر پولیس پکٹ بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی پروگرامز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون وہاب مرتضیٰ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت شریک ہوئے۔

 

سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقاء اللہ انڑ، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، پی ڈی ملیر ایکسپریس وے ناصر سومرو اور دیگربھی اجلاس میں شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

 

اجلاس میں مرادعلی شاہ کو ملیرایکسپریس وے پر اب تک ہونے والے کام سے متعلق آگاہی دی گئی۔ ملیر ایکسپریس وے 38.75 کلومیٹر طویل ہے۔ جو ملیر ندی کورنگی سے شروع ہوتا ہے اور موٹروے سے کاٹھوڑ پر ملتا ہے۔

 

اجلاس میں وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کو مختلف علاقوں سے منسلک کرنے کیلئے 6 انٹرچینجز ہونگے۔ ملیر ایکسپریس وے کا 15 کلومیٹر ارتھ ورک ہوچکا ہے۔ یہ کام جام صادق پل سے قائدآباد تک تیزی سے جاری ہے۔

 

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پراجیکٹ پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھی ملیرایکسپریس وے پر جہاں جہاں کام ہورہا ہے وہاں پولیس پکٹ بنانے کی ہدایت کیں۔

 

اجلاس میں وزیراعلی سندھ کو آگاہی کے دوران بتایا گیا کہ ملیر میں لینڈ سے متعلق کچھ مسائل ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے لینڈ کے اشوز بورڈ آف ریوینیو کو فوری حل کرنے کی ہدایت دیدی۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جلد تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ بھی کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts