Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلی سندھ کا عید پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کے موقع پر سزا یاقتہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ سزا میں کمی کا مقصد قیدیوں کو زندگی کے مثبت عمل کی جانب راغب کرنا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے عید الفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی دی ہے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا اطلاق سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نہیں ہو گا۔

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سزا میں معافی کا مطلب قیدیوں کو زندگی کے مثبت عمل کی جانب راغب کرنا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button