وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو یقین دہانی، پی ایس ایل میچز لاہور میں پنڈی میں ہی ہونے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے لاہور اور پنڈی میں میچز کیلئے رابطہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی اخراجات کے معاملے پر تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں سربراہ منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے شہباز شریف سے سکیورٹی کی مد میں پیسےنہ دینےکا کہا۔ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ پی سی بی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر پنجاب حکومت مطالبات نہیں مانتی تو لاہور میں دو میچز کے بعد بقیہ میچز کراچی منتقل کرسکتے ہیں۔

مجموعی طور پر لاہور میں 9 اور پنڈی میں پی ایس ایل کے 11 میچز شیڈول ہے۔ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے سمیت فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts