Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم کا طالب علموں کیلئے اسکالرشپ پوٹل کا اجراء

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے طلباء کے لئے اسکالر شپ پورٹل کا اجراء کردیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پورٹل کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طلباء کی شکایت پر ماڈرن سسٹم لانے کا فیصلہ کیا۔

 

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دوران تعلیم اسکالر شپس بند ہونے سے طلباء کو پریشانی کا سامنا تھا۔ اقتدار میں آنے کے بعد اندازہ نہیں تھا کہ کتنی اسکالر شپس دینی ہیں۔ لیکن نئے نظام سے یہ فیصلہ کرسکیں کہ اسکالر شپ کا کیا طریقہ کار ہو اور کن مضامین پر اسکالر شپ دی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ہی ختم ہوگئی ہے، کئی مضامین کے لوگ ہی پاکستان میں نہیں ملتے ہیں۔

 

عمران خان نے کہا کہ دین میں زبردستی نہیں ہے، اسکالر شپ کا مقصد نوجوان کو نئی ٹیکنالوجی کی طرف لے کر جانا ہے، اسکالر شپ کا مقصد میرٹ لانا ہوگا۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ طلباء کے پیسے رک جاتے ہیں، وہ دھکے کھاتے پھرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں طلباء پڑھائی پر توجہ دیں، انہیں پیسوں کی فکر نہ ہو۔

Advertisement

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement