Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزارت توانائی کی ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے ملک میں جاری توانائی بحران اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے پیش نظر یہ تجویز دی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اس حواے سے وزارتِ توانائی کا کہنا ہے  تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے۔ تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا۔

بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے قانون سازی کا مسودہ بھی تیار کیا جا رہا۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اقدام سے روزانہ 1500 میگا واٹ سے زائد بجلی کی بچت ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تجویز پر عمل درآمد کے لیے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement