Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے اب تک جاری نہیں ہوسکے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو اب تک بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں۔ کھلاڑیوں کے ویزوں کی درخواستیں جمع کرانے کے باوجود ویزے جاری نہیں ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا اور اپنی پریشانی کا بھی بتادیا ہے۔ معاہدے کے مطابق بھارت نے بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔

پاکستان اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سے نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔

ویزے جاری نہ ہونے کے باعث کھلاڑیوں کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ کو بھارت روانگی سے قبل چند روز دبئی میں قیام کرنا تھا تاہم ویزے جاری نہ ہونے کے باعث اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ ممکنہ طور پر قومی اسکواڈ بھی براہ راست بھارت پہنچے گا۔

Advertisement

پاکستانی اسکواڈ نے 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہونا ہے اورپاکستان کا پہلا وارم اپ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ سے شیڈولڈ ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement