Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نیپرا کا کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی فی یونٹ 3.28 روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے لیے بجلی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈسکوز کی درخواست پر ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوایا جا رہا ہے اور منظوری کے بعد قواعد کے مطابق اضافے کا اطلاق ہوگا۔

نیپرا نے بتایا کہ صارفین کو اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک 6 ماہ کے دوران ادائیگی کرنا ہوگی اور یہ چوتھی سہ ماہی کی مد میں کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہاگیا کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی کردی جائے گی اور مطلوبہ رقم 6 ماہ کے دوران وصول کی جائے گی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement