Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بےگناہ قرار دے دیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

 احتساب عدالت لاہورکے جج قمر الزمان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کرادی ہے، رپورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement