نوواک جوکووچ کی اپیل مسترد، آسٹریلیا سے ملک بدری

سربیا کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سال کا پہلا گرینڈسلیم آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گے۔ کورونا ویکسین سے استثنیٰ کے تنازعے پر جوکووچ کی ویزامنسوخی کے خلاف دائر کی گئی اپیل فیڈرل کورٹ نے مسترد کردی ہے۔ جسکے بعد نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔

نوواک جوکووچ کورونا ویکسین لگوائے بغیر آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لئے میلبورن پہنچے تھے۔ بارڈر فورس نے پروٹوکولز کی خلاف ورزی اور آسٹریلیا آمد کے لئے بھرے جانے والے فارم میں غلطیوں پر جوکووچ کا ویزہ مسترد کردیا تھا۔ جوکووچ نے ویزہ منسوخی کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالت نے بارڈر فورس کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ویزہ بحال کردیا تھا۔

ویزہ بحالی کے بعد ایک بیان میں جووکوچ نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا آمد کے وقت بھرے جانے والے فارم میں انکے ایجنٹ سے غلطیاں ہوئیں۔ جوکووچ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہیں جب کورونا تھا تو ایک صحافی سے ملاقات کی جو ایک غلطی تھی۔ اس بیان کے بعد آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن ایلکس ہاک نے جوکووچ کا ویزا ایک بار پھر منسوخ کیا اور اس فیصلہ کو مفاد عامہ اور صحت کی وجوہات قرار دیا۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نے اس فیصلہ کے خلاف پھر اپیل کی لیکن فیڈرل کورٹ نے جووکووچ کی اپیل کو مسترد کردیا۔ تین وفاقی ججز نے متفقہ طور پر اپیل کو خارج کیا۔ نوواک جوکووچ کو اب آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا جائے گا اور ملک سے باہر جانے تک جوکووچ حراست میں رہیں گے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts