Search
Close this search box.

نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج ہوں گے، آئی جی سندھ کا حکم

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

غلام نبی میمن نے حکم دیا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔

آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں