Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نورجہاں کی بہت یاد ستاتی ہے، ہتھنی نورجہاں کے انتقال پر مہاوت یوسف مسیح افسردہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کئی ہفتوں بیمار رہنے کے بعد عید کے پہلے دن انتقال کرگئی تھی۔ ہتھنی نورجہاں کے دنیا سے جانے پر جہاں بچوں اور جانوروں سے محبت کرنے والوں کے دل ٹوٹے وہیں ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرنے والے یوسف مسیح بھی مایوس ہیں۔

ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرنے والے اور انہیں ٹریننگ دینے والے شخص کو مہاوت کہا جاتا ہے۔ مہاوت یوسف مسیح نے کراچی چڑیا گھر کی ہتھنیوں نورجہاں اور مدھوبالا کے ساتھ 16 سال کا عرصہ گزارا ہے۔

ہتھنی نور جہاں کے انتقال کے بعد جانور سے محبت کرنے والے کئی لوگوں کو کافی افسوس ہوا لیکن مہاوت یوسف مسیح کہتے ہیں انکا دکھ لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا وہ دن رات ہتھنی نور جہاں اور مدھوبالہ کے ساتھ وقت گزارتے تھے۔

یوسف مسیح کے دکھ کا اندازہ اسطرح لگایا جاسکتا ہے ہتھنی نورجہاں کے دنیا سے جانے کے بعد وہ اب تک  سکون سے نیند بھی نہیں لے سکے ہیں۔ یوسف مسیح سے ملاقات کی جائے تو کی آنکھ میں آنسوں اور جسم بے چین نظر آتا ہے۔ 

یوسف مسیح کی نور جہاں کے ساتھ کئی یادیں وابستہ تھی جیسے صبح ہوتے ہی جب وہ آتے تو ہتھنی ان سے پیار کیا کرتی تھی۔ مہاوت کے ساتھ فٹبال کھیلنا تالاب میں نہانہ اور بھی کئی یا دیں وابستہ تھیں۔

Advertisement

ہتھنی نور جہاں کے انتقال کے بعد مہاوت کو نور جہاں کی یادیں بہت ستاتی ہیں۔ ٹائمز آف کراچی کو انٹرویو میں مہاوت یوسف مسیح کا کہنا ہے نور جہاں کے انتقال کے بعد وہ بہت افسردہ ہوچکے ہیں لیکن جب تک زندگی ہے وہ جانوروں کی خدمت کرتے رہینگے کیونکہ ان کے لئیے جانور ان کے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement