Search
Close this search box.

نسرین جلیل ہماری امیدوار ہیں، ایم کیو ایم کو بہت جلد گورنر سندھ کا عہدہ مل جائے گا، امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے سینیئر رہنما امین الحق نے دعوٰی کیا ہے کہ بہت جلد سندھ کی گورنر شپ مل جائے گی، ایم کیو ایم (پاکستان) نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہوا ہے۔

کراچی پریس کلب کے دورے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم جلد گورنر سندھ کا عہدہ حاصل کرلے گی۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ نسرین جلیل بہت جلد یہ عہدہ سنبھال لیں گی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ریڈ لائن کراس نہ کریں وہ بطور وزیر اعظم میرے باس رہ چکے ہیں،مگر اب انہیں اپوزیشن لیڈر بن کر ملک کیلئے کام کرنا چاہئے۔

وزیراعظم نہیں پارلیمان مضبوط ہے ،جوعوام کے ووٹوں کی امانت ہے ، وزیراعظم نہیں پارلیمان مضبوط ہے عوام کے ووٹوں کی امانت ہے، جولائی اور اگست میں بارشوں نے شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

واضح رہے ایم کیو ایم (پاکستان) نے رواں سال مارچ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چارٹر آف رائٹس پر دستخط کیے تھے جس کے تحت اُس وقت کے اپوزیشن اتحاد نے وفاقی حکومت میں آنے کے بعد گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کے نامزد امیداوار کو دینے پر اتفاق کیا تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں