Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ناصرحسین شاہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ بحال کرنے کی درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عمران خان کی وزیراعظم کے عہدے سے برطرفی اور پی ٹی آئی حکومت کے ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

 

صوبائی وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ نے بھی ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنی آواز ملادی۔ ناصرحسین شاہ نے نئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کرنے کی درخواست کردی۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ناصرحسین شاہ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریفک بطور پیٹرن ان چیف پی سی بی کی حیثیت سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو فوری طور پر بحال کریں۔

 

عمران خان کے ظالمانہ فیصلے کی وجہ سے پاکستان کے ہزاروں نوجوان کرکٹرز بے روزگاری کے باعث کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔

 

واضح رہے عمران خان ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے ہمیشہ مخالف رہے اور ہمیشہ ریجنل کرکٹ کو فروغ دینے کی بات کی۔ اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کی خواہش کے مطابق نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں سے بھی ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں ختم کردی گئی تھیں۔

Advertisement

 

عمران خان کی نامزدگی پر پہلے احسان مانی اور پھر رمیزراجہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے اور دونوں نے ہی سابق وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ہی ریجنل کرکٹ کے ویژن کو آگے بڑھایا۔

 

لیکن اب حکومتی تبدیلی کے بعد ایک بار پھر ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں، سابق کھلاڑیوں اور مختلف ریجنز کے سربراہان نے ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement