میرے گھر بھی پانی نہیں آتا، واٹربورڈ سے کہا ہے تب خوش ہوں گا جب میرے گھر پانی آئے گا، میئرکراچی مرتضٰی وہاب

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کے فور منصوبہ 2027 تک مکمل ہوجائے گا۔ میرے گھر میں بھی پانی نہیں آتا ہے، واٹر بورڈ کو کہا ہے تب خوش ہوں گا جب میرے گھر پانی آئے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میئرکراچی کراچی مرتضٰی وہاب نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی میں  پانی کی سپلائی میں 50 فیصد کا شاٹ فال ہے پانی کی سپلائی بڑھانے کی ضرورت ہےحکومت کام کررہی ہے، کے فور 125 ارب کا منصوبہ ہے جس پر کام ہو رہا ہے اور 2027 تک کے فور منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ڈیم سے وفاق نے100 ملین گیلن پانی کراچی کو مختص کیا ہے بارشیں ہونے کی وجہ سے حب ڈیم میں 3 سال کا پانی موجود ہے منوڑہ جزیرے پر سمندر پر 5 لاکھ گیلن کا  آر او پلانٹ لگایا ہے۔

میئرکراچی نے بتایا کہ شہر میں 5ہزار واٹر ٹینکرز ہیں جن میں سے 3ہزار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں رجسٹرڈ ٹینکرز میں بارکوڈ اسٹیکر اور ٹریکر لگا دیے جو ٹینکر رجسٹرڈ نہیں ہوئے اس کا مطلب کہیں پانی چوری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 46 پارکس میں سولر سسٹم لگایا جا سکتا ہے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے ملیر ایکسپریس وے پر کام جاری ہے ملیرایکسپریس وے کا کام 23 مارچ 2025 میں مکمل ہوجائےگا منصوبے سے بلوچ کالونی اور شارع فیصل کا ٹریفک کم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورنگی کازوے پل کا کام 15ماہ میں مکمل ہوجائےگا جام صادق پل کا بھی ٹینڈر ہو چکا ہے بدقسمتی سے میونسپل ٹیکسز کا رجحان ہی نہیں ہے، مسائل وزیراعظم نہیں لوکل گورنمنٹ حل کرتی ہے  میونسپل ٹیکس ادا کریں اور پھر پوچھیں مسائل حل کیوں نہیں ہوئے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts