Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

میاں صاحب جب پاکستان میں قدم رکھیں گے تو آزاد پاکستانی ہوں گے، رہنما مسلم لیگ ن محمدزبیر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں محمدزبیر، نہال ہاشمی، کھیل داس کوہستانی اور بشیرمیمن نے کراچی میں پریس کانفرنس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں اور سندھ سے روانہ ہونے والے قافلوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سابق گورنر سندھ اور پی ایم ایل این کے سینیئر لیڈر محمدزبیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سب سے اچھی خبر ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو ضمانت ملے گی۔

ہم نے پہلے کہا تھا میاں صاحب جب پاکستان قدم رکھیں گے تو وہ آزاد پاکستانی ہوں گے، نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہفتہ کو دبئی سے اڑان بھریں گے۔

محمدزبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ سے قافلہ کل سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔ قافلہ کینٹ اسٹیشن، ڈرگ روڈ اسٹیشن اور لانڈھی اسٹیشن پر رکے گا اور لانڈھی اسٹیشن پر پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ قافلے کی دوسری ٹرین حیدرآباد سے روانہ ہوگی۔ روہڑی اسٹیشن پر جلسہ بھی ہوگا۔

محمدزبیر محمدزبیر نے انکشاف کیا کہ ہمارے کارکن ناراض ہیں زیادہ لوگوں کو نہیں لے جاسکتے۔ ہم سب کو بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ محدود لوگوں کو لے جاسکتے ہیں۔ میاں نواز شریف کی محبت ہے لوگ بہت بڑی تعداد میں جانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

بشیر میمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریلوے کی ایک گنجائش ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو لیکر جا رہے ہیں ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے زیادہ کارکن جانا چاہتے ہیں ریلوے کے پاس ایک نظام ہے ریلوے والے کہتے ہیں ہم دو ہی اسپیشل ٹرین دے سکتے ہیں۔ ہم نے ٹرین کی چھتوں پر بیٹھنے سے سختی سے منع کیا ہے، ڈسپلن کے ساتھ جائیں گے۔

نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے ن لیگ کراچی اور سندھ میں کہیں نظر نہیں آتی آج انکی چیخیں نکل رہی ہیں۔ آج سندھ کہہ رہا ہے کہ صوبہ سندھ نواز شریف کا ہے۔

کھیل داس کوہستانی نے پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو دیکھ لیں ہمارے کتنے کارکن ہیں۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement