میئرکراچی مرتضٰی وہاب کی حافظ نعیم الرحمان کے گھر پہنچ کر عیادت، گلدستہ پیش کیا اور صحتیابی کی دعا کی

میئرکراچی امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حافظ نعیم الرحمان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر میئر کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ حافظ نعیم میرے بڑے ہیں۔ بلاول بھٹو کا یہی فلسفہ ہے نفرت و تفریق کی سیاست ختم ہو۔

شہر قائد کے مئیر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے ساتھ پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت اوربلدیاتی نمائندے بھی تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دل میں تکلیف کے بعد حافظ نعیم الرحمان کے اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts