Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

میئر کراچی کا شہر میں کے ایم سی کی زمینوں سے لیز کی مد میں ریکوری کرنے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے ریونیو جنریشن کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کراچی میں کے ایم سی کی زمینوں سے لیز کی مد میں ریکوری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لانڈھی کیٹل کالونی سے لیز کی مد میں ریکوری کا آغاز کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ 752 ایکڑ پر محیط لانڈھی کیٹل کالونی میں مختلف کیٹیگری کے 619 پلاٹوں سے دو ارب روپے کی ریکوری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

میئر کراچی کو کیٹل کالونی سے لیز کی مد میں متوقع دو ارب روپے آمدنی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی، مرتضیٰ وہاب کو ڈائریکٹر لینڈ صباء السلام نے بریفنگ دی، میئر کراچی نے محکمہ لینڈ کو کے ایم سی کی زمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی 2009ء کی قرارداد کے مطابق فی گز 350 روپے ریکوری کے چالان جاری ہونا تھے، 14 سال بعد اب نئے ریٹس کا اطلاق ہو گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ زمینوں کی لیز سے حاصل کردہ رقم شہر کی بہتری پر خرچ کی جائے گی، کے ایم سی کیٹل کالونی میں تمام تر بنیادی سہولیات 1955ء سے فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement