Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے سفاری پارک میں زپ لائن کا افتتاح کردیا

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے سفاری پارک میں عوام کے لئے ایک اور تفریح کا انتظام کردیا۔ مرتضٰی وہاب نے ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے سفاری پارک میں زپ لائن ایڈونچر کا افتتاح کردیا۔

سفاری پارک میں زپ لائن کے افتتاح سے قبل کئی روز تک اسکی ٹیسٹنگ کی گئی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جسکے بعد آج میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ زپ لائن کا افتتاح کیا۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے خود بھی زپ لائن پر ایڈونچر کیا اور زپ لائن کا معائنہ کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے کوشاں ہیں، ساتوں اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام جاری ہیں، تنقید کرنے والے کرتے رہیں لیکن ہم کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اس قبل سفاری پارک میں ڈائنو پارک بھی بناچکے ہیں۔ عوام کومعیاری تفریحی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سفاری پارک میں گھڑ سواری کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

مئیرکراچی نے کہا کہ شہرمیں مزید پارکس بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے، ضلع ملیراور کیماڑی میں بھی تفریحی مقامات بنائیں گے، بہت سے کام مالی کمی کی بنا پرسُست روی کا شکار ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button