میئر کراچی مرتضٰی وہاب سے بلٹ پروف گاڑی لے کر نگراں وزیرداخلہ کو دے دی گئی

نگراں سندھ حکومت نے میئر کراچی مرتضٰی وہاب سے بلٹ پروف گاڑی واپس لے لی۔ بلٹ پروف گاڑی نگراں وزیرداخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کو دے دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے نگراں سندھ حکومت نے مرتضٰی وہاب سے بلٹ پروف گاڑی واپس لے لی ہے، اور میئر کراچی کی گاڑی نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کو الاٹ کردی گئی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلٹ پروف گاڑی سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے الاٹ کی تھی، یہ گاڑی سابق وزیرداخلہ سہیل انورسیال کے بھی زیراستعمال رہی ہے، تاہم محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن نے میئر کراچی سے گاڑی واپس لے لی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts