موبائل کمپنی کا بڑا اقدام ، مری میں کالز فری کردیں

شدید برفباری اور ہنگامی حالات کےباعث مری اور نتھیاگلی میں سیاحوں کی بڑی تعداد محصور ہے۔ برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوا اور روز مرہ استعمال کی اشیاء میں بھی قلت ہوگئی۔ مری اور گلیات میں بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہونے کےباعث لوگوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کے موبائل فون نیٹ ورک جاز نے لوگوں کو سہولیات کے مدنظر اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کےلئے فون کالز کو فری کردیا ہے۔ ترجمان جاز کے مطابق صارفین جاز سے جاز نیٹ ورک پر فری میں رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ  کم بیلنس یا انٹرنیٹ پیکج ختم ہونے کےباوجود انٹرنیٹ کالز بھی کی جاسکتی ہیں۔ جاز نیٹ ورک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک کو فعال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جاری ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز برفباری کے نتیجہ میں ٹریفک میں پھنس کر 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts