Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ملیرایکسپریس وے کی تعمیر، کل سے کراچی کے متعدد علاقوں میں 2 دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملیرایکسپریس وے کے روڈ کی تعمیر کے باعث کراچی کے شہریوں کو دو روز تک پانی کی عدم فراہمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کل سے شہرقائد کے متعدد علاقوں میں پانی فراہمی بند رہے گی۔

 

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینیئر نے شہریوں کو پانی کا ذخیرہ کرنے اور دو روز تک پانی احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کی جانب سے ملیر ندی پر روڈ کے مرمتی کام کی وجہ سے نیو پمپ ہاؤس گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معطل کی جائے گی۔

 

ملیر ندی مانسہرہ کالونی کے اطراف میں 33 اور 18 ڈایا پی آر سی پائپ کے مرمتی کام کی وجہ سے 6 جون بروز پیر کی صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں تک روڈ پر مرمتی کام جاری رہے گا۔

 

مرمتی کام کی وجہ سے بن قاسم ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی ایف فیصل، پاکستان نیوی کارساز اور اسٹاف کالونی کارساز وارٹربورڈ میں گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی بند رہے گا۔

Advertisement

 

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے تک مرمتی کام مکمل ہوتے ہی گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کردی جائے گی۔ دو روز تک شہری پانی کے استعمال میں احتیاط کریں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement