ملیرایکسپریس وے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومر نے ملیرایکسپریس وے کا ٹھیکہ دئے جانے میں کرپشن الزامات کی تردید کی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو تحریری طورپر جواب ارسال کردیا گیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر میں سیپرا قوانین کو مکمل نہ کئے جانے کی شکایت کو مکمل طور بے بنیاد ہیں۔ ملیر ایکسپریس وے منصوبہ کے لیے پروکیومنٹ کو بین الاقوامی سطح پر ایس پی پی رولز 2010 کے تحت کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جو کمپنیاں اس منصوبے کے لئے کامیاب ہوئی ان کے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کے یہ منصوبہ ایوارڈ کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ بولی کی دستاویز کے مطابق، بولی دہندگان کو ٹیکس حکام کے ساتھ رجسٹریشن سمیت اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی ضرورت تھی۔
اس منصوبہ کے لئے ملکی اور بیرون ملک اخبارات میں اشتہار دئیے گئے۔ جس کے بعد 3 پیشکشیں موصول ہوئی جس میں تین کمپنیوں کا کنسورشیم جس کی سربراہی میسرز جے۔ این اینڈ کمپنی جبکہ دیگر میں میسرز نیاز محمد خان اینڈ برادرز اور حبیب کنسٹریکشن سروسز لمیٹڈ شامل تھے۔ جس کی تکنیکی اور مالیاتی تشخیص کمیٹی نے بولیوں (تکنیکی تجاویز) کا مکمل جائزہ لیا اور بولی دستاویز میں بیان کردہ معیارات اور دیگر شرائط و ضوابط کی پیروی کرتے ہوئے تمام بولیوں کو کافی حد تک مطابقت تکنیکی طور پر اہل پایا۔
بولی کی دستاویز کی ضروریات کے مطابق کنسورشیم نے تمام ضروری دستاویزات جمع کرائے، اس کی تصدیق کے لیے اہلیت اور ردعمل. اس تکنیکی اور مالیاتی تشخیص کے نتیجے میں بولی لگائی گئی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خط میں جس میسرز جے این کنسٹرکشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے حوالے سے بے بنیاد الزامات کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے وہ ایک الگ ادارہ ہے جس نے نہ تو بولی کے عمل میں حصہ لیا اور نہ ہی اسے پروکیورمنٹ کا ٹھیکہ دیا گیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ گمنام شکایت کنندہ نے حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل دی گئی وضاحت کے بعد بے بنیاد الزامات لگانے والے شخص کے خلاف کارروائی کرے۔