Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ملیر پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، شہر میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
ترجمان ڈسٹرک ملیر پولیس کے مطابق  پولیس نے بلوچستان سے مختلف اقسام کی منشیات کراچی میں لا کر فروخت کرنے والے گروہ کے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے 70 کلو چرس، 04 کلو کرسٹل(تنزانیہ) اور 01 کلو ہیروئن برآمد کی گٸی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو قائدآباد، شرافی گوٹھ، اسٹیل ٹاون ،سکھن اور ملیر سٹی سےگرفتار کیا۔ گرفتار ہونے ولوں میں چھے خواتین بھی شامل ہیں 
ملزمان میں سجاد شاہ ، جاوید شاہ ، سید عمران ، نعمان ، غلام مرتضیٰ، عشاء، عالیہ، محمد خان، زیبا، سسی، روزینہ ، شبانہ ، انور شیخ اور در محمد شامل ہیں 
بلوچستان میں موجود مزکزی ڈیلر کی شناخت کے ساتھ منشیات کے دیگر خریداروں کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے، جلد گرفتاری عمل میں آنے کی توقع ہے۔
برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تین کروڑ روپے سے زائد ہے۔
.ایس پی ملیر ملک سنگھار کی سربراہی میں مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں
منشیات کی فروخت سے حاصل ہونےوالی رقم کن مقاصد کےلئے استعمال کی جاتی تھیں ، اور ماضی میں منشیات فروشی کے گروہ کن کالعدم تنظمیوں کوفنڈنگ کرتے رہے ہیں،اس پہلو پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں
ملزمان کی نشاندہی پر کراچی میں بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement