Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ملک میں مردم شماری مکمل، کراچی کی آبادی 1 کروڑ 90 لاکھ کے قریب شہریوں پر مشتمل ہے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک بھر میں مجموعی طور پر ساتویں اور پہلی مرتبہ ڈیجیٹل طریقے سے ہونے والی مردم شماری کا عمل مکمل ہوگیا۔ کراچی کی آبادی 1 کروڑ 90 لاکھ کے قریب رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے مردم شماری کے عمل میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مردم شماری کا عمل رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان  کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کی آبادی میں گزشتہ 3 دنوں میں 2 لاکھ کا اضافہ ہوا اور کراچی کی آبادی 1 کروڑ 90 لاکھ کے قریب رہی۔ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 74 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔

حیدر آباد کی آبادی 1 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 81 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں پر مشتمل ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق میر پورخاص ڈویژن کی آبادی 51 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے۔ شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 62 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سکھر ڈویژن کی آبادی 66 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Advertisement

ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل ڈھائی ماہ جاری رہا اور اس دوران مردم شماری کے عمل میں 5 مرتبہ توسیع کی گئی۔ مردم شماری کا آغاز یکم مارچ کو کیا گیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement