ملک میں 30 لاکھ سے زائد ووٹرز کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع

الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات 2024 ء  کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری  ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی تیز کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کے سوا  باقی تمام انتخابی سامان بھی اضلاع تک پہنچادیا گیا ہے اور 31 جنوری تک بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی اضلاع کو شروع ہوجائے گی۔

کراچی میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بعض اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام ہورہا ہے۔

پوسٹل بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوچکی ہے اور انکی ترسیل کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ قانونی طریقے کے مطابق صاحباب استحقاق متعلقہ ریٹرننگ افسران سے پوسٹل بیلٹ پیپرز حاصل کرسکیں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 30 لاکھ افراد پوسٹل بیلٹ پیپرز کے اہل ہیں، ان میں سرکاری ملازمین، فوجی اہلکار، قیدی اور دیگر شامل ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts