Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مفتاح اسماعیل پریشان نہ ہوں، آئی ایم ایف کو ڈیل کرلوں گا، ڈالر 200 روپے سے کم کریں گے، اسحاق ڈار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے ساتھ اپنی ہی جماعت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور آئندہ دنوں میں وہ ڈالر 200 روپے سے کم کرکے دکھائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں سٹہ بازوں اورہنڈی والوں کوکھلی چھوٹ ملی ہوئی تھی لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول پرلیوی بڑھا کر عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے تھے، آئی ایم ایف کو ڈیل کرلوں گا،مفتاح اسماعیل یا کسی کو پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں آئی ایم ایف ڈیل کرنے کا تجربہ ہے، وہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف کو ڈیل کرچکے ہیں اور اس بار بھی کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اِس وقت ڈالربین الاقوامی طور پر مضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سےکم پرلائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں آج ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستا ہوکر 225 روپے 50  پیسے کا ہوگیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement