معاشی تباہی ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی، اگر اللہ تعالی نے آئندہ موقع دیا تو پھر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا فوری حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور اضافے کے لئے مٹھی بھرعناصر کی قیاس آرائیاں ذمہ دار ہیں اور ریاست کو ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے دورِ حکومت میں بیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں، 2013 میں پاکستانی معیشت کا برا حال تھا، بجلی نہیں تھی، دہشتگردی تھی لیکن نواز شریف کی قیادت میں ہم نے پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ،اگر اللہ تعالی نے آئندہ موقع دیا تو پھر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ہمشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے ، نگران حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جو معاشی تباہی ہوئی ہے وہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روپے اسحا ڈار نے کہا کہ  2013ء میں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو سنبھالا اور 2018ء تک اقتدار میں رہے تو ہم نے ڈیلیور کیا۔ ہمارے پاس بہترین اسٹاک مارکیٹ تھی۔ مہنگائی کم تھی اور پاکستان ہر سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ ہم ایک علاقائی طاقت اور ایک اہم بین الاقوامی کھلاڑی بن چکے تھے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم جی 20 میں داخل ہونے والے تھے اور دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکے تھے لیکن وہ سفر روک دیا گیا۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی بے دخلی کے بعد پاکستان کی معیشت اس وقت سنبھالی، جب پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تاثر تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو سکتا ہے لیکن پی ڈی ایم حکومت نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts