Search
Close this search box.

مردم شماری، کےفور منصوبہ، کےالیکٹرک کے حل سمیت جماعت اسلامی کے وزیراعظم سے متعدد مطالبات

وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی دورہ سے قبل جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات پیش کردئے۔ جماعت اسلامی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے کراچی کے شہریوں کو انکا جائز حق ملنا چاہئے۔


جماعت اسلامی کے مطابق عمران خان کی حکومت نے جعلی اور فراڈ مردم شُماری کی منظور کرلیا۔ 2017 کی  مردم شُماری  پر  نئے الیکشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔ نئی مردم شُماری کا بولا گیا مگر 8 ماہ گزرنے کے بعد بھی اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔ جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کراچی کی  نئی مردم شُماری کروائی جائے۔ 


بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے بلدیاتی نظام سے متعلق ایم کیو ایم اور پی پی کا کوئی سمجھوتا ہوگیا ہے۔ سیاسی افراتفری میں  کراچی کے بلدیاتی نظام پر کوئی  سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ جماعت اسلامی سے کیے گئے معاہدے کے مطابق بلدیاتی نظام سے متعلق معاہدے پر عمل کیا جائے۔فوری طور پر سندھ اسمبلی اور کمیٹی کا اجلاس بلا کر تمام ترامیم کو منظور کیا جائے۔


جماعت اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا۔2 سال گزرنے کے باوجود  کوئی واضح   کام ہوتا نہیں نظر آیا۔ اس پروجیکٹ سے منسلک تما م اسٹیک ہولڈرز  جن میں حکومت، سیاسی جماعتیں  اور عسکری حکام شامل ہیں۔ سب کو جواب دینا ہوگا کہ   1100 ارب کے پیکج پر کیوں کام نہیں ہوا؟


شہباز شریف پچھلے سال جب  کراچی آئے تو آنسو بہا رہے تھے کہ کراچی کا برا حال ہے۔ اب آپ کو کراچی کی زمہ داری لینی پڑے گی۔کراچی پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ کراچی کا حق ہے کہ یہاں ترقیاتی کام ہوں۔ وزیر اعظم  بدھ کو کراچی آرہے ہیں ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی والوں کوان کا حق دیا جائے ۔


جماعت اسلامی نے  وزیر اعظم شہباز شریف کے کراچی دورہ سے قبل اپنے مطالبات پیش کردئے


ہنگامی بنیادوں پر کراچی کی مردم شُماری کروائی جائے۔
 کراچی کو بین الاقوامی طرز کی موٹر وے دی جائے۔
کے الیکٹرک سے کراچی والوں کی جان چھڑائی جائے۔
حکومت کلا بیک کی رقم کے الیکٹرک سے لیکر کراچی والوں کو واپس دلوائے۔
کراچی ماس ٹرانزٹ سسٹم پر فوری کام شروع کیا جائے۔
کے فور 650 ملین گیلن منصوبہ اپنی اصل حالت میں فوری  مکمل کیا جائے۔ 
پاکستان اسٹیل ملز کو بحال کیا جائے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں