محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے تاہم شہر کے مختلف مقامات پر آج اور کل بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت میں کمی آنے لگی اور سمندری طوفان کا بھارتی گجرات پر لینڈ فال کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان آئندہ چند گھنٹےمیں مزید کمزور ہو جائے گا، کراچی کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے اب کوئی خطرہ نہیں تاہم شہر میں آج اور کل درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

سمندری طوفان کے زیر اثر ٹھٹھہ، بدین، سجاول،عمرکوٹ ، تھرپارکر،میرپورخاص میں آج گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کاامکان ہے، بارش کے دوران 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts