Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

محکمہ جنگلی حیات سندھ کا کراچی میں آپریشن، غیرقانونی فروخت کئے جانے والے 21 کچھوے ریسکیو کرلئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں غیرقانونی کچھوؤں کی فروخت کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 21 کچھوؤں کو ریسکیو کرلیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں غیرقانونی طور پر نایاب نسل کے سبز کچھوے اور تازہ پانی کے کچھوؤں کی فروخت پر محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کارروائی کی۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے 2 آپریشنز کے دوران 21 کچھوؤں کو ریسکیو کیا۔ سبز کچھوؤں کو ہاکس بے کے قریب سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ کچھوے پانی کو فلٹر کرتے ہیں۔ لوگ انہیں غیرقانونی طور پر فرخت کررہے ہیں۔ 

ہمیں جو پانی ملتا ہے اسے فلٹر پانی یہی کرتے ہیں اس لئے جو جہاں کی چیز ہے وہاں رکھی جائے۔ اس لئے ان کچھوؤں کی غیرقانونی طور پر فروخت پر پابندی عائد ہے۔

Advertisement

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے حکام کا کہنا ہے ان کچھوؤں کے بچوں کو انڈوں سے نکالنے کے بعد اٹھالیا جاتا ہے جسکے باعث سبز کچھوے معدومیت کا شکار ہیں۔ ان کچھوؤں کو مارکیٹ تک لانے والوں تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement