محمدرضوان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی اعلیٰ مثال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اپنی خوش مزاجی اور بہترین اخلاق کے لئے مشہور ہیں۔ پاکستان سپرلیگ سیون کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بھی محمد رضوان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی بہترین مثال قائم کی۔

 

ملتان کے کپتان نے ٹیم میں شامل سنگاپور کے کرکٹر ٹِم ڈیوڈ سے باؤلنگ کروائی تو کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان نے ٹِم ڈیوڈ کو 2 بڑے چھکے لگائے۔ بحیثیت باؤلر ٹِم ڈیوڈ چھکے لگنے پر مایوس ہوئے لیکن کپتان کے چہرے پر شکن تک نہ آئی۔

 

باؤلر کو مایوس دیکھ کر محمدرضوان فوری بھاگتے ہوئے ٹِم ڈیوڈ کے پاس آئے اور انہیں گلے لگا لیا۔ ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ رضوان نے ٹِم ڈیوڈ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آگے کی باؤلنگ کرنے کی حکمت عملی بتائی۔

 

محمدرضوان کا یہ انداز بھی شائقین کرکٹ اور انکے مداحوں کو بھا گیا۔ سوشل میڈیا پر رضوان کے اس عمل کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے انکی پذیرائی کی جارہی ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts