Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محرم کے پہلے عشرے میں 50 ہزار مجالس، 1 ہزار زائد جلوس نکلیں گے، مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔ پریس کانفرنس میں جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے کوئی تھریڈ نہیں ہے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں محرم الحرام کے ابتدائی 10 روز میں 50 ہزار مجالس اور ایک ہزار سے زائد جلوس نکالے جاتے ہیں۔ محرم الحرام کے پہلے عشرے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران ایک ہزار انچاس سے زائد جلوس ہونگے، ایک سو اناسی جلوس انتہائی حساس جلوس نکلتے ہیں۔ کراچی میں 665 مجالس انتہائی حساس مجالس ہونگی، جن کو پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، 314 سے زائد مجالس دیگر مسالک کی جانب سے منعقد کی جائیں گی۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کنٹیجینسی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ کنٹرول اور مانیٹرنگ روم بھی قائم کردئے گئے ہیں۔ کراچی میں سب سے بڑا جلوس 10 محرم کو نکلتا ہے۔ 10 محرم کو 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے۔

دیگر ایام میں چھ ہزار تین سو بانوے پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس اہلکار اضافی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔ جاویدعالم اوڈھو کے مطابق شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے کوئی سیکیورٹی تھریڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button