آسٹریلیا کے سابق اسٹار آلراؤنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ 46 سالہ سابق اسٹار کرکٹر کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاونزول میں پیش آیا جہاں اینڈریو سائمنڈز کی کار سڑک سے باہر نکل کر الٹ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ہفتے کی رات کو پیش آیا۔ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد مقامی ایمرجنسی اہلکاروں نے ان کو بچانے کی کوشش تاہم جانبر نہ ہو سکے۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
اینڈریو سائمنڈ کی اچانک موت کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائمنڈز کی حادثے میں موت کا سن کا دھچکا لگا، سائمنڈز کے ساتھ فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر اچھا تعلق رہا۔
دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے۔اینڈریو سائمنڈز اپنے ایک جارحانہ بلے باز اور اچھے بولر تھے، جب کہ اپنی بہترین فیلڈنگ کیلئے بھی بہت مشہور تھے۔