Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر عدالت کا پولیس اور دیگراداروں پر اظہار برہمی، ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی طلب

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور دیگراداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کو طلب کر لیا۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے صوبائی سیکریٹری داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ کیوں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو بلا کر تنگ کر رہے ہیں، بتا دو ان کو کون لے گیا ہے اور ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

جج کا کہنا تھا کہ ہم بھی صبح سے لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں، 5 سال سے بزرگ شہری بیٹے کے لیے چکر کاٹ رہا ہے، اگر لاپتہ شہری انتقال کر گیا ہے تو لاش دکھا دیں، سب کو سچی بات کیوں نہیں بتاتے، سب کو بتا دو تاکہ یہ لوگ اُمید ہی ختم کر دیں۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کے والد نے عدالت کو بتایا کہ بیٹا 5 سال سے قبل تھانہ شریف آباد کے علاقے سے لاپتہ ہو گیا تھا، بیمار ہوں 5 سال سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button