Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

لانڈھی میں ہوائی فائرنگ کے دوران گھر کی گیلری میں کھڑی 13 سالہ لڑکی جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہوائی فائرنگ سے مکان کی گیلری میں کھڑی 13 سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
 
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں لانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹریٹ نمبر 18 عید گاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے مکان کی گیلری میں کھڑی بچی سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
 
ایس ایچ او فراصت شاہ کی ایکسپریس نیوز کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کم عمر لڑکی کی شناخت 13 سالہ اریشہ دختر غیاث احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
 
ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ ملزم محمد زبیر خان نے محلے کے کسی بچے کو دکان سے دودھ لانے کا کہا تو بچے نے دودھ لانے سے انکار کردیا۔ ملزم محمد زبیر کا بچے اور اسکے بھائیوں سے جھگڑا ہوا تو اسی دوران محمد زبیر نے ہوائی فائرنگ کی اور ایک گولی مکان کی گیلری میں کھڑی 13 سالہ اریشا کے ماتھے پر لگی اور وہ فوری طور پر ہی دم توڑ گئی۔
 
علاقہ مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔
 
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول، 2میگزین  اور 7 راؤنڈ برآمد کرلیے۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش بھی کر رہی ہے جبکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کم عمر لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ہے۔ 
 
جاں بحق ہونے والی بچی ایک ہفتے قبل ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب سے چھٹیاں گزارنے کے لیے مانسہرہ کالونی آئی تھی جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement