Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
پاکستانی کرکٹر یاسرشاہ کی بڑی مشکل حل ہوگئی۔ یاسرشاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے یاسرشاہ کا نام ایف آئی آر سے  بھی خارج کردیا۔ متاثرہ خاتون نے یاسرشاہ کا نام غلطی سے شامل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

معاملہ کی تحقیقات کرنے والے ایس ایچ او نے یاسرشاہ کا کیس سے کسی بھی قسم کا تعلق نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مدعیہ نے بھی یاسرشاہ کا نام کیس سے نکالنے کا کہا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں چودہ سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں یاسرشاہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ جس میں یاسرشاہ کے دوست پر لڑکی کے جنسی زیادتی کرنے اور قومی کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام عائد کیا گیاتھا۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement