Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فن لینڈ نے دنیا کا پہلا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کروادیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

یورپی ملک فن لینڈ کی جانب سے دنیا کے پہلے ڈیجیٹل پاسپورٹ کو متعارف کرایا گیا ہے۔ بہت جلد کروشیا میں بھی ڈیجیٹل پاسپورٹ کی آزمائش شروع کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہیلنسکی ائیر پورٹ میں دنیا کے اولین ڈیجیٹل سفری دستاویزات کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ آزمائش 28 اگست 2023 سے فروری 2024 کے اختتام تک جاری رہے گی۔

فن لینڈ کے پاسپورٹ کا ڈیجیٹل ورژن متعارف کرواتے ہوئے اسے ڈیجیٹل ٹریول کریڈنشل کا نام دیا گیا ہے، فن لینڈ بارڈر گارڈ کی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ نئے طریقہ کار کے تحت سیکیورٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر بیرون ملک سفر سرعت کے ساتھ ممکن ہو سکے گا۔

اس مقصد کے لیے فن ائیر کے ذریعے ہیلنسکی سے لندن، مانچسٹر اور ایڈنبرگ جانے یا وہاں سے واپس آنے والے مسافروں کو ڈیجیٹل ٹریول Credentials (ڈی ٹی ایس) پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مسافروں کو قطاروں میں لگے بغیر سرحدوں کو عبور کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ڈی ٹی سی بنیادی طور پر فن لینڈ کے پاسپورٹ کا ڈیجیٹل ورژن ہے اور فن لینڈ بارڈر گارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے ذریعے سکیورٹی سے سمجھوتہ کیے بغیر بیرون ملک کا سفر تیزی سے ممکن ہو سکے گا۔

Advertisement

فن لینڈ سے جانے اور واپس آنے والے مسافروں کو اس کے لیے بارڈر گارڈ کی ویب سائٹ پر جاکر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس ویب سائٹ سے مسافر ڈی ٹی سی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں گے۔

ان مسافروں کے لیے برطانیہ کا سفر کرنے سے 4 سے 36 گھنٹے قبل پولیس میں رجسٹریشن کرانے اور بارڈر گارڈ کو ڈیٹا بھیجنا ضروری ہوگا۔

حکام کے مطابق ڈی ٹی سی کو بارڈر کنٹرول کے طور پر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور ایسا دنیا میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ ایک عام پاسپورٹ جتنا ہی قابل اعتبار ہے۔

یورپین کمیشن کی جانب سے بھی فن لینڈ کو اس پائلٹ پراجیکٹ کے لیے 23 لاکھ یورو فراہمے کیے گئے ہیں اور بہت جلد کروشیا میں بھی اس کی آزمائش شروع ہوگی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement