Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فخرزمان مکمل فٹ نہ ہوسکے، ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے باہر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تصدیق کی ہے کہ فخرزمان بھارت کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فخرزمان کی انجری میں بہتری آئی ہے لیکن وہ مکمل فٹ نہیں ہیں بھارت کے خلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے بتایا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔ ہر کھلاڑی کیلئے الگ گیم پلان بنایا ہے۔ میچ میں اپنے پلانز کو عملی جامعہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ اہم میچ کیلئے پلیئنگ الیون سے متعلق سوچ لیا ہے لیکن حتمی فیصلہ میچ سے قبل پچ اور کنڈیشنز کو دیکھ کر کریں گے۔ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ جتنا بھی میچ ہوگا اسکے لئے تیار ہیں۔

شان مسعود سے متعلق بابراعظم کا کہنا ہے کہ شان کو کوئی خطرناک انجری نہیں ہوئی وہ مکمل فٹ ہیں انکے تمام ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں۔ شان مسعود بھارت کے خلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ میچ میلبورن کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement