Search
Close this search box.

فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہارالحسن اشتعال انگیز تقریر کیس میں بری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور ایم کیوایم بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار کو عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بری کردیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہارالحسن کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہار سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے سلمان مجاہد بلوچ کو دو، رؤف صدیقی اور قمر منصور کو ایک ایک مقدمے میں بری کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانے میں 2016 میں  مقدمات درج کیے گئے، ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں