Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عمران خان کی راہداری ضمانت منظور، عدالت نے 25 جون تک گرفتاری سے روک دیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عمران خان پرلانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی کاالزام ہے۔

 

پشاور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عمران خان ،بابر اعوان اور شہباز گل کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 

عدالت میں پیش کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران کار سرکار میں مداخلت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کی راہداری ضمانت 25جون تک منظور کر لی اور پچیس جون تک گرفتارکرنے سے روکتے ہوئے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 

واضح رہے عمران خان پر 25 مئی کےلانگ مارچ پراسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، مقدمات میں عمران خان کے علاوہ اسد عمر،شیریں مزاری،زرتاج گل ، خرم نواز، شاہ محمودقریشی ،علی امین گنڈا پور کا نام بھی نامزد کیا گیا تھا۔

Advertisement

 

مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی ،آبپارہ تھانہ ،ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، تھانا رمنا، سیکرٹریٹ ، لوہی بھیر میں درج کئے گئے جبکہ متعدد تھانوں میں 2 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

 

مقدمات میں راستوں کی بندش، کارسررکار مداخلت ،پولیس اہلکاروں پرحملہ ،املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement