Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عمران خان الیکشن نہیں لڑسکتے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل مسترد کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ سے بھی ریلیف نہ مل سکا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو مسترد کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) اور اپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے اور ان کا کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھاکہ ریٹرننگ آفیسر اور اپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مستردکیے لہٰذا عدالت اپلیٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے اپیل کی تھی، آر او اور اپلیٹ ٹربیونل نے این اے 122 اور این اے89 سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement