Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدم اعتماد بیرونی سازش ہے، دھمکی آمیزخط سینیئرصحافیوں کو دکھاؤں گا، وزیراعظم عمران خان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے یہ سب ڈرامہ ہو رہا ہے لیکن اس سازش کا ميرے پاس دستاویز ہے جسے آج سینیئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔

 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں بتاسکتے کہ کن ممالک نے دھمکی دی۔ اس وجہ سے ان پر شک کی جارہا ہے کہ عمران خان حکومت بچانے کیلئے ایسا کررہا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سازش ہے یہ خط میں اب سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا ساتھ ہی انہوں نے اتحادی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایک ایک نمائندے کو بھیج دیں ان سے بھی خط شیئر کروں گا۔

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ ہیں جبکہ ہم پر شک کیا جارہا ہے کہ ہم حکومت بچانے کیلئے یہ سب کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نےجو فیصلہ کرناہے اس سے پہلےسوچ لیں کہیں آپ سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔

 

خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں، کوئی نئی چیز نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد ایک قانونی اور آئینی حق ہے لیکن یہ فارن امپورٹڈ کرائسز اور پاکستان کے خلاف باہر سے سازش ہے۔ پاکستان کو ایک ٹیلی فون کال پر کنٹرول کرنے والوں نے سازش کی گئی، یہ ان لوگوں کو برداشت نہیں جو  نہیں چاہتے کہ ملک کے مفاد کے لیے فیصلے کرنے والی قیادت ہو۔

Advertisement

 

وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نے اپنے مفادات کو کسی دوسرے ملک کے لیے قربان کیا، باہر کے لوگوں کوعادت نہیں کہ ایسی قیادت ہو جو ملک کے مفاد کو آگے رکھے، لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ڈرامہ ہو رہا ہے، یہ ڈرامہ نہیں ہو رہا، میں ڈاکومنٹس سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement