عدالت کا شادی کیلئے کم از کم عمرکا تعین کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شادی کے لیے کم از کم عمر کا تعین کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کا حکم دے دیا۔ شادی کے لیے بلوغت کے ساتھ سمجھ بوجھ سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت کی عمر تک پہنچنا بھی لازم ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 16 سالہ لڑکی سے شادی کے کیس میں 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مناسب ہے کہ وفاقی حکومت فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون سازی کرے۔


عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نکاح کے لیے عمر کی حد کے تعین کی قانون سازی سے ریاست کو نہیں روکا گیا، مناسب ہو گا کہ ریاست مداخلت کرے اور معاملے پر قانون سازی کرے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ شادی کے لیے بلوغت کے ساتھ سمجھ بوجھ سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت کی عمر تک پہنچنا بھی لازم ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts