Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت کا ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

عدالت نے کراچی میں ایڈمن ایمپائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ بلڈر بغیر اجازت نامے حاصل کئے تعمیرات کر رہا ہے۔ 

سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو اس حوالے سے شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بلڈر کی جانب سے پلاٹ نمبر بی 172 بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر تعمیرات غیر قانونی ہیں تو فوری روکی جائیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیدیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement