Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عثمان بزدار نے استعفیٰ پیش کردیا، چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلی پنجاب نامزد، فرخ حبیب

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔

 

فرخ حبیب نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔


وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران  وزیراعلیٰ عثمان بزدار  سے استعفیٰ  لے لیا گیا ہے۔


مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ حکومت نے چوہدری  پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور  پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔

 

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھاکہ معاملات طے پاگئے ہیں۔ لیکن اسکے کچھ دیر بعد ہی ق لیگ کے سینیئر رہنما چوہدری طارق بشیر چیمہ کا بھی استعفیٰ سامنے آیا تھا۔ واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

Advertisement

 

وہیں دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے اور اب وہ تیسرے وزیراعظم ہوں گے جو عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement