Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مائیکل اوین پاکستان آنے کیلئے روانہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فٹبال کا کھیل بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ گلوبل ساکر وینچرز نے پاکستان میں فٹبال کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ساکر سٹی بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جسکا سنگ بنیاد عالمی شہرت یافتہ برطانیہ کے فٹبالر مائیکل اوین رکھیں گے۔ اوین پاکستان آنے کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

 

مائیکل اوین 25 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے، دورہ پاکستان میں مائیکل اوین وزیر اعظم عمران خان اور  معاون خصوصی برائے اُمور نوجوانان اور کامیاب نوجوان پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار سے بھی ملاقات کریں گے۔ مائیکل اوین جی ایس وی کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کی بحالی کے پروگرام کا خاکہ پیش کریں گے۔

 مائیکل اوین اسلام آباد میں آرمی چیف سے بھی خیر سگالی ملاقات کریں گے اور بعد ازاں ایوان صدر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

 

26 جنوری کو برطانوی فٹبالر کراچی کی جامعہ این ای ڈی میں پریس کانفرنس کریں گے اور پاکستان کے پہلے ساکر سٹی منصوبہ کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب میں پاکستان کے پہلے ساکر سٹی کی تصاویر دنیا بھر میں جاری کی جائیں گی۔

 

مائیکل اوین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں فٹبال کی بحالی کے سب سے بڑے پروگرام میں شرکت کرنے اور پاکستان میں فٹبال کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر بہت پرجوش اور خوش ہیں۔

Advertisement

گلوبل ساکر وینچرز کے گروپ چیئرمین یاسر محمود کا کہنا ہے کہ مائیکل اوین کا پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے انہیں امید ہے مستقبل میں فٹبال کے بہت پرجوش لمحات آنے والے ہیں

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement